رحمان فارس

رحمان فارس نوجوان نسل کے نمائندہ شعراء میں سے ایک ہیں  ۔ رحمان فارس 27 فروری 1977 کو لاہور، پنجاب، پاکستان میں  پیدا ہوئے۔اور اب اسلام آباد رہتے ہیں ۔روزگار کے اعتبار سے سول سروس آف پاکستان سے مُنسلک ہیں۔ آج کل ایڈیشینل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آباد تعینات ہیں۔ شاعری کا اولین مجموعہ "عشق بخیر" کے نام سے اشاعت پذیر ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ادبی پروگرامز کے اینکر پرسن ہیں۔ موقر انگریزی جرائد میں متعدد کالمز لکھ چُکے ہیں